- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں این سی بی نے حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر ایک بحری جہاز پر پر منعقد ہونے والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایک بڑے بالی ووڈ اداکار کے بیٹے کو اس معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
بھارتی چینل ای ٹائمز نے آج صبح این سی بی کے ایک سینئر عہدیدار سے بالی ووڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لینے کی تصدیق کی اور یہ بات سامنے آئی کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو این سی بی حکام نے منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
این سی بی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آریان خان کو تفتیش کے لیے لے جایا گیا ہے اور این سی بی حکام اس سے کروز شپ پر ہونے والی ریو پارٹی کے سلسلے میں پوچھ گچھ کررہے ہیں۔
تاہم این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے کا کہنا ہے کہ آریا ن خان پر فی الحال کسی الزام کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ این سی بی آریان سے صرف پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ این سی بی نے کروز پارٹی کی منصوبہ بندی کرنے والے چھ منتظمین کو بھی طلب کیا ہے۔
این سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ آریان خان کا فون ضبط کرلیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے فون کی اسکیننگ کی جارہی ہے تاکہ اس کے منشیات کے قبضے یا منشیات کےاستعمال میں ملوث ہونے کے سلسلے میں جانچ پڑتال کی جاسکے۔
این سی بی نے دہلی سے کروز پارٹی میں شامل ہونے والی تین لڑکیوں کو بھی حراست میں لیاہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ تینوں لڑکیاں بھارت کے نامور بزنس مین کی بیٹیاں ہیں۔
گزشتہ روز اے این آئی نے ممبئی کے ساحل پر موجود کروز شپ پر منعقد ہونے والی پارٹی میں چھاپہ مارنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے چھاپے کے دوران کم از کم 10 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
#WATCH | Narcotics Control Bureau (NCB) detained at least 10 persons during a raid conducted at a party being held on a cruise in Mumbai yesterday
(Visuals from outside NCB office) pic.twitter.com/yxe2zWfFmI
— ANI (@ANI) October 2, 2021
ایک اور بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق این سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کروز شپ پر کوکین، ایکسٹسی، میفڈرون اور چرس جیسی منشیات برآمد ہوئی ہیں اور کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس معاملے میں ان کے کردار کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔