- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا
لاہور: گرانٹ بریڈ برن نے ہائی پرفارمنس کوچنگ کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں اپنے تین سالہ دور میں ستمبر 2018 سے جون 2020 تک قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں: گرانٹ بریڈ برن قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر
گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان میں کام کے دوران مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر انہیں فخر ہے۔ وہ بھرپور تجربے اور مواقع فراہم کرنے پر پی سی بی کے مشکور ہیں۔ ایک غیرملکی کی حیثیت سے پی سی بی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا۔ انہوں نے ہمیشہ یہاں خود کو محفوظ تصور کیا۔
گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کی اہلیہ میری اور تینوں بچوں نے بھی بہت قربانیاں دیں۔ کوویڈ 19 کے دوران ان کے لیے پاکستان کا سفر کرنا مشکل ہوگیا تھا. لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ اب ان کے لیے اپنی فیملی کو ترجیح دینے اور کوچنگ کے نئے مواقع تلاش کرنے کا وقت ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ گرانٹ بریڈ برن نے مکمل دلجمعی کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی خدمت کی۔ اس دوران انہوں نے بھرپور قوت کے ساتے مختلف آئیڈیاز پیش کیے۔ وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی تعمیر نو میں اہم کردار کرنے سمیت پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنے پر گرانٹ بریڈ برن کے معترف ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔