- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک نے پہلے مصر کابیڑاغرق کیا اب پاکستان کی باری ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستان کی باری ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت میں ہوا جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر (ن) لیگ کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے کڑی تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکومت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر الزام لگاتی تھی کہ انہوں نے ڈالر کو مصنوعی کنٹرول کررکھا تھا، اب حکومت کو چیلنج ہے کہ وہ عارضی طورپر ہی ڈالر کو ایک سو روپے تک لے کر آجائے۔ اس پر عمر ایوب خان نے کہا (ن) لیگ نے 23.6 ارب ڈالر کا قرض صرف روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے لیا جس پر 9 ارب ڈالر سود ادا کیا جارہا ہے۔
ڈالر کی قیمت بڑھنے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی انوکھی منطق پر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا، انھوں نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستان کی باری ہے، وہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں کام دکھا کر واپس باہر چلے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران سی پیک منصوبوں کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کی گئیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ اس وقت 25ارب ڈالر کے 39 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں یا زیر تکمیل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کورم کی نشاندہی کی جب کہ اسپیکرنے کورم ٹوٹنے پر اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔