- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف کل ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
- 60 سال سے امریکا میں رہ رہے شخص کو اپنے شہری نہ ہونے کا انکشاف
- الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کے لیے خطرات رکھتی ہیں، تحقیق
- انٹرنیٹ پر موجود مواد غائب ہو رہا ہے، تحقیق
- برطانوی میڈیا کی اسرائیلی اسپتالوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک کی تصدیق
- فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
- حکومت مخالف تحریک کیلئےاسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
- سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی
- دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع
نفاذ شریعت ایجنڈے کا حصہ نہ بنانے پر مولانا عبدالعزیز نالاں، کمیٹی چھوڑنے کے لیے مشورے، آج فیصلہ متوقع
اسلام آباد: تحریک طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن اور لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز حکومتی کمیٹی سے ہونیوالے پہلے اجلاس میں اصرار کے باوجود نفاذ شریعت کو مذاکرات کے ایجنڈے پر نہ لانے پر نالاں رہے اور انھوں نے آئندہ مذاکراتی کمیٹی میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے اپنے رفقا سے صلاح مشورے شروع کردیے ہیں۔
اس سلسلے میں آج لال مسجد کی شوریٰ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔ ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا ہائوس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کیساتھ اجلاس میں مولانا عبدالعزیز نے مذاکرات کے دوران ایک دو بار نفاذ شریعت کو ایجنڈے کا حصہ بنانے پر اصرار کیا تاہم دونوں کمیٹیوں کی طرف سے خاطر خواہ توجہ نہ ملنے پر وہ اجلاس میں خاموش رہے اور جب اجلاس کے بعد طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے سربراہ مولاناسمیع الحق اور حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینٹیر عرفان صدیقی کی جانب سے میڈیا کو دی جانیوالی بریفنگ ختم ہوگئی تو خاموشی سے اٹھ کر وہاں سے چلے گئے اور میڈیا سے کوئی گفتگو بھی نہیں کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبد العزیز نے رات کو ٹی وی چینلز پر کئی ٹاک شوز میں جانا تھا لیکن مذاکرات سے نالاں ہونے پر تمام ٹاک شوز میں شرکت منسوخ کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔