- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
راولپنڈی میں گھر میں آگ لگنے سے والدہ دو بچوں سمیت جاں بحق
راولپنڈی کے علاقے ریلوے ورکشاپ روڈ مظہر آباد میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی سے دو معصوم بچوں سمیت والدہ جھلس کر دم توڑ گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مظہر آباد کے علاقے میں 28 سالہ مسماۃ نادیہ فیضان، اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے حسن رضا اور تین سالہ بیٹے احمد رضا کے ساتھ کمرے میں سو رہی تھی کہ ضرورت کے لیے اٹھنے پر کمرے کی لائٹ جلانے کے لیے سوئچ آن کیا تو گیس لیکیج کےباعث بھر جانے والی گیس سے آگ بھڑک اٹھی ۔
آگ اس قدر شدید تھی ماں کو دونوں بچوں کو وہاں سے نکالنے کا موقع ہی نہ ملا اورتینوں جھلس کر دم توڑ گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز و پیرا میڈیکس اسٹاف موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پاکر جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ “بی” کیٹگری کی تھی جس پردس منٹ میں قابو پالیا گیا اور سات منٹ تک کولنگ کا عمل جاری رہا۔
آتشزدگی سے ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور تقریبا ایک کروڑ روپے کا نقصان بچا لیاگیا۔ فائر فائٹنگ و ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر دس گاڑیوں و اسٹاف نے حصہ لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔