- او آئی سی اجلاس، ہماری تجویز پر اسلاموفوبیا پر نمائندہ خصوصی کاتقرر ہوا، وزیرخارجہ
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
پانی کے مسئلے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا بلوچستان کے ہم منصب سے رابطہ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیااور دسمبر کے اوائل میں پانی کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی دعوت دی۔
بلوچستان میں پانی کی قلت کا مسئلہ پی پی پی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے اٹھایا جنھوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ ہمارے بھائی ہیں ان میں سے زیادہ تر کراچی، جیکب آباد اور سکھر میں رہتے ہیں، میں کہنا چاہتا ہوں کہ سندھ، بلوچستان کے عوام کا دوسرا گھر ہے تو ہم ان کا پانی کیسے لے سکتے ہیں؟ لیکن ہم انہیں ہم آہنگی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جب سکھر بیراج پر پانی کی سطح کم ہوتی ہے تو کھیرتھر/جھل مگسی کینال تک پانی کی فراہمی رْک جاتی ہے،پانی کی قلت کا سامنا نہ صرف بلوچستان بلکہ سندھ کو بھی کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بلوچستان میں اپنے ہم منصب عبدالقدوس بزنجو سے بات کی اور انھیں دونوں صوبوں کے ماہرین کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی دعوت دی تاکہ پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کیلیے تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ سندھ کے ذاتی دلچسپی لینے پرانکا شکریہ ادا کیا جبکہ میر چنگیز جمالی نے وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ بھی ادا کیا، قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے چنگیز جمالی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔