- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
سری لنکن شہری قتل کیس میں 7 مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین کرلیا گیا
گوجرانوالا: سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی پولیس تفتیش میں سات مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین کر لیا گیا۔
ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا پر قینچی سے وار کیے۔ حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں برآمد ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا
پولیس کے مطابق ملزم حافظ تیمور نے اینٹ کا بنا بلاک پریانتھا پر مارا تھا۔ ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی۔ آگ لگانے کیلیے جو لائٹر استعمال ہوا وہ بھی برآمد ہو گیا ہے۔ ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا تھا۔
ملزم عبد الصبور بٹ نے فیکٹری ورکرز کو حملے کیلیے اکسایا تھا۔ ساتوں ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ملزمان نے زیر دفعہ 164 کے اپنے بیانات بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔ سات ملزمان سے تفتیش مکمل ہونے پر انھیں گوجرانوالہ جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ کیس کے سات ملزمان کو جیل میں اسپیشل سیل میں رکھا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔