- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
- پگڑیوں کو فٹبال بنانے کا کہہ کر کیا پراکسیز کے ذریعے ہمیں دھمکایا جارہا ہے؟ سپریم کورٹ
ایم کیو ایم ریلی پر پولیس تشدد؛ وفاقی وزرا کی پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید
اسلام آباد: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی وزرا نے کراچی میں بلدیاتی قانون کے خلاف سراپا احتجاج متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں پر بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمرنے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرزِ حکومت نہایت قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ستورِ پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، طاقت کے استعمال کے ذریعے حق اختلاف کو دبانے کی پیپلز پارٹی کی روش شرمناک ہے۔
جمہوریت کے لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرزِ حکومت نہایت قابل مذمت ہے.
دستور پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے.
طاقت کے استعمال کے ذریعے حق اختلاف کو دبانے کی پیپلز پارٹی کی روش شرمناک ہے— Asad Umar (@Asad_Umar) January 26, 2022
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کو غنڈہ گردی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پر امن احتجاج پر سندہ حکومت کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے وقت میں جب پی ایس ایل جیسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے اس پر تشدد واقعے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سندہ کی لیڈرشپ اس واقع کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور ہماری تمام حمایت ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہے۔
ایم کیو ایم کے پر امن احتجاج پر سندہ حکومت کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے وقت میں جب PSL جیسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے اس پر تشدد واقعے کا کوئ جواز نہیں تھا، PTI سندہ کی لیڈرشپ اس واقع کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور ہماری تمام حمائیت ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 26, 2022
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایما پر ایم کیو ایم پاکستان کے ورکرز پر بدترین شدد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے جمہوریت سے متعلق لیکچر بے سود ہیں۔
Strongly condemn police brutality in Karachi on MQM workers on the behest of PPP Chief Minister. So much for Bilawal’s lectures on democracy
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 26, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔