- پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ
- بھارت مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سرفہرست
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے 72 ارب ڈالر کا دس سالہ منصوبہ تیار
- سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی
- سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت
- پی آئی اے؛ ٹورنٹو جانیوالی پرواز سے آئل لیک ہوگیا، کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ
- ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟
- احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسمائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری
- سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر
- جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار
- ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان
- چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی
- کیا حُقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک ہے؟
- فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ
- رواں مالی سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد ہونیکی توقع ہے، اقوام متحدہ
- جون 2025 تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھو دیگا، آئی ایم ایف
- وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیرکوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت
پاکستان برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی
اسلام آباد: حکومت نے برطانیہ کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز اینڈ ری ایڈمیشن (Returns and Readmission) اور مجرمان کی حوالگی(Extradition) کے معاہدوں سےمتعلق خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، مشیر داخلہ برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق، وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگراعلی حکام نے شرکت کی۔
کابینہ منظوری کے بعدکمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز اینڈ ری ایڈمیشن معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔ برطانیہ سے حتمی مشاورت کے بعد معاہدے کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کو دستخط کے لئے پیش کیا جائیگا۔ اس معاہدے کامسودہ گذشتہ ماہ مشاورت کیلئے برطانوی حکومت کو بھیجاگیاتھا۔
اب اس معاہدے کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دستخط کے لئے جلد پیش کیا جائیگا۔ معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہونگی۔
کابینہ کمیٹی نے پاک برطانیہ مجرمان حوالگی (Extradition) معاہدے کو بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مجرمان حوالگی معاہدے (Extradition Treaty) سے متعلق مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ مجرمان حوالگی معاہدہ طے پانے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سزا یافتہ افراد کی حوالگی ممکن ہوسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔