- چیف جسٹس کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروانے کا حکم
- شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کی درخواست ضمانت مسترد
- سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
- موجودہ حکومت اسی رستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان
- نارووال میں لڑکیوں سے زیادتی کے دو ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، بقیہ گرفتار
- ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی
- راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
- وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدوفت کے لیے بحال
- پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ
- تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا فقدان
- اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق
- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
- وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
- 100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
دادو میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا ایکشن، ڈی سی دادو عہدے سے برطرف
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادو کے گاؤں فیض محمد دریانی چانڈیو تحصیل میہڑ میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے برطرف کر دیا جبکہ ڈی ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر کی خدمات بھی معطل کر دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع دادو کے گاؤں فیض محمد دریانی میں 17 اپریل کی رات 9 بجے کے قریب پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے آدھے گھنٹے کے اندر پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 50 سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے جبکہ 160 مویشی اور 9 بچے آتشزدگی میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اگلے روز ذاتی طور پر گاؤں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: دادو کے گاؤں میں گھروں میں آتشزدگی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری داخلہ سعید منگنیجو کے ماتحت تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تحقیقات کی روشنی میں بیس گریڈ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر عبدالحمید شیخ، اور اسسٹنٹ کمشنر مہر فہیم لاکھیر کو بروقت جواب نہ دینے پر انہیں عہدے سے معطل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں مراد علی شاہ نے سید مرتضیٰ شاہ کو نیا ڈپٹی کمشنر دادو تعینات کرتے ہوئے انہیں متاثرین کی فوری بحالی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔