- ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی
- راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
- وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدوفت کے لیے بحال
- پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ
- تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا فقدان
- اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق
- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- آزادی مارچ سے متعلق کیس میں عمران خان، اسد عمر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما بری
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
- وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
- 100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
- مریخ پر انسانوں کو لے جانے والے تیز ترین راکٹ پر کام شروع
- پاکستانی مینز کرکٹرز ویمنز ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے
- کینسر کے آخری اسٹیج میں علاج ’بیکار‘ ہوجاتا ہے، تحقیق
- مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند
- بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ
سی پی این ای کے عہدیداران کی عمران خان سے ملاقات؛ فیک نیوز پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے عہدیداران پر مشتمل وفد کی سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں فیک نیوز سے متعلق تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ سابقہ دور حکومت میں سی پی این ای نے فیک نیوز کی تشریح کے متعلق تفصیلی نوٹ وزارت اطلاعات کو جمع کروایا تھا اور موجوہ وزیر اطلاات کو بھی یہ نوٹ جمع کرا دیا گیا ہے جس میں فیک نیوز کی مختلف اشکال و اقسام، تعریف و تشریح موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہتک عزت کے مقدمات کا فیصلہ مخصوص مدت میں کیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز یقینا ایک بڑا مسئلہ ہے، اہل صحافت کو افواہ سازی اور فیک نیوز کے تدارک میں کلیدی کردار حاصل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایک منصوبہ بندی کے تحت ہٹائی گئی ہے، عوام میں شدید غم و غصہ ہے، عید کے بعد بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے گا اور حکومت کو فوری الیکشن کرانے ہوں گے۔
سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے کہا کہ فیک نیوز اور آزادی اظہار دو مختلف چیزیں ہیں، میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی غلطیوں کی اصلاح ضروری ہے
دوسری جانب سی پی این ای کے عہدیداران نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے دفتر کا بھی دورہ کیا اورڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔