- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
ارجن کپور نے زبردست جسمانی تبدیلی سے سب کو حیران کر دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکارارجن کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی کے بارے میں کھل کر بات کر دی، اداکار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ بچپن سے ہی بہت موٹے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم عشق زادے سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں اپنی زبردست جسمانی تبدیلی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 15 ماہ تک اپنے جسم پر سخت محنت کی، تاہم اپنی حیرت انگیز ٹرانسفارمیشن سے سب کو متاثر کرنے کے بعد، ارجن نے اب اپنے اس سفر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا وزن کم کرنے کا سفر مشکل تھا لیکن وہ خوش ہیں کہ وہ ٹریک پر رہ سکے۔
ٹائمز آف انڈیا کے دیئے ایک انٹرویو میں ارجن کپور نے کہا، “مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ کورس پر رہنا بہت مشکل تھا، اور اب بھی مشکل ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ گزشتہ 15 مہینوں سے جیسے محنت کر رہا ہوں ویسے ہی کرتا رہوں گا”۔
اداکار نے جسمانی تبدیلی کے معاملے پر ٹائیگر شروف کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “ٹائیگربہت منفرد اور خاص ہے اس کے پاس بہت سے ٹیلنٹ ہیں، وہ ڈانس کر سکتا ہے، ایکشن کر سکتا ہے، اس نے اپنے جسم پر بہت محنت کی ہے، اور صبح 4 بجے اٹھتا ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ کتنا نظم و ضبط والا لڑکا ہے”۔
اداکار نے ٹائیگر شروف کے بارے میں مزید کہا کہ “اس میں لوگوں کو اپنا فالوور اور مداح بنانے کی خاصیت ہے جو ہم میں سے کوئی نہیں کر سکتا”۔
ارجن نے کہا کہ “میں کبھی ایسا نہیں بننا چاہتا تھا کیونکہ میں نے کبھی اپنے آپ کو اس کے قابل ہونے کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ میں بچپن سے ہی ایک موٹا بچہ رہا ہوں، میرا سفر مختلف ہے”۔
تاہم صرف 15 مہینوں میں اتنی زبردست جسمانی تبدیلی لانے پر ارجن کے مداح ان سے بےحد متاثر ہیں اور انسٹاگرام پر اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی ٹرانسفارمیشن کی تصاویر پر اداکار کی خوب تعریف اور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ارجن کپور کو آخری مرتبہ سیف علی خان، جیکولین فرنینڈس اور یامی گوتم کے ساتھ بھوت پولیس میں دیکھا گیا تھا تاہم اب اداکار جان ابراہم، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا کے ساتھ ایک ولن ریٹرنز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ ارجن کپور کی نئی فلم ایک ولن ریٹرنز 29 جولائی 2022 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔