- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- سندھ حکومت کا سرکاری جامعات میں خلافِ ضابطہ تمام الاؤنسز روکنے کا حکم
- کولمبیا کا اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
حسن احمد اداکارہ ایمن منیب سے معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے، ویڈیو وائرل
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار حسن احمد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ اداکارہ ایمن منیب سے معافی مانگتے نظر آ رہے ہیں۔
حسن احمد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ’’گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں، میں نے ایمن اور منیب کو کچھ کہا۔ میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی میں اپنا دفاع کر رہا ہوں مجھے ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا میں ایمن اور منیب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، آپ دونوں ہمیشہ سلامت رہیں‘‘۔
اداکارنے مزید کہا کہ ’’ ساتھ ہی میں اذان سمیع خان سے بھی معافی مانگنا چاہتا ہوں میں نے ان کے بارے میں بھی کچھ ایسا کہا جو مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا، سب کو خدا کی طرف سے مواقع ملتے ہیں میں نے جو بھی کہا وہ منفی سوچ اور جلن ظاہر کرنے کے مترادف ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے‘‘، انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صحیح کہا، اَ ن اورگینک نہیں اِن اورگینک ہوتا ہے‘‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں حسن احمد نے آغا علی اور حنا الطاف کے شو کے دوران کہا تھا کہ’’ ایمن منیب کے فالوورز اصلی نہیں بلکہ فیک ہیں اور گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع کو اداکاری نہیں آتی انہیں اداکار نہیں ہونا چاہیے‘‘۔
اداکار کے اس بیان کے بعد اس شو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب اس پر ردِعمل دیتے ہوئے حسن احمد نے ایمن منیب اور اذان سمیع سے معافی مانگی۔
اداکارہ ایمن منیب نے حسن احمد کی اس ویڈیو پر کمنٹ کرتےہوئے کہا کہ ’’آپ کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں تھی میں جانتی ہوں آپ بہت اچھے انسان ہیں‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔