- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈاکو کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری، بابوسر شاہراہ ٹریفک کیلئے بند
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کیساتھ ساتھ آزاد کشمیر، گلگت بلستان اور خیبرپختونخوا کی وادی کاغان میں برف باری بھی شروع ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ بارش کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کی وادی نیلم، خیبرپختونخوا کی وادی کا غان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ دیامر کا کہنا ہے کہ بابوسر ٹاپ پر چھ انچ سے زائد برفباری ہوئی ہے جس کے بعد بابوسر شاہراہ کو ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ زیرو پوائنٹ سے اوپر کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں، موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک تمام سیاح اور مسافر شاہراہ قراقرم پر سفر کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی وادی غذر کے بالائی پہاڑوں پر بھی برف پڑ گئی ہے جب کہ وادی کاغان کے بالائی پہاڑوں پر ژالہ باری اور ہلکی برفباری جاری ہے، بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
دوسری جانب آزادکشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے اور اس وقت سیاحوں کی بڑی تعداد بالائی نیلم میں موجود ہے جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سیاح برف دیکھنے کے لیے رتی گلی ودیگر مقامات پر پہنچ گئے ہیں جب کہ برف باری سے شاردہ میں شدید سردی ہوگئی ہے اور بچے،بوڑھے نمونیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔