- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بنا ڈالا
- اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والی خبروں کا سدباب کرینگے، چیئرمین پی سی پی
- ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- حیدرآباد میں گیس سلینڈر دھماکے میں 30 افراد زخمی، 6 کی حالت تشویشناک
- کراچی میں گرمی کی لہر اتوار تک برقرار رہنے کا امکان
- یہ وقت ٹیم کی سپورٹ کا ہے چار ہفتے تک تنقید نہ کریں، چیئرمین پی سی بی
- خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
- موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں نہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب ہیں، علی محمد خان
- خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
- اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی
- والی بال سیریز؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا
- خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط
- بیرون ملک عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین کے اکاؤنٹس بلاک
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم، ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- امید ہے دیگر ملک بھی آزاد فلسطینی ریاست کیلیے کاوشیں کریں گے، وزیراعظم
- موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اربن فاریسٹری کو فروغ دینا ہوگا، ماہرین
- سڑک پر ملبہ پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، صوبائی وزیر شرجیل میمن
- این ڈی ایم اے نے سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا
برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ غیرمعمولی تاخیر کا شکار، مسافروں کا شدید احتجاج
اسلام آباد: اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ سے ہیتھرو برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں غیر معمولی تاخیر پر مسافروں نے شدید احتجاج کیافنی خرابی کے باعث فلائیٹ منسوخ کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 9785 نے ہتھرو برطانیہ کے لیے پیر کی صبع روانہ ہونا تھا،مقررہ وقت قریب آنے پر بھی بورڈنگ شروع نہ ہونے پر مسافروں نے ائیرلائن انتظامیہ سے دریافت کیاتو بتایاگیا کہ پرواز گیارہ بجے روانہ ہوگی۔
ائیر لائن انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کومزید تاخیر پر دن ڈیڑھ بجے اور اسکے بعد سہہ پہر تین بجے کا وقت دیاگیا لیکن پرواز روانہ نہ ہوسکی، 12 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد مسافروں کوآگاہ کیاگیا کہ پرواز منگل کی صبع روانہ ہوگی۔
پرواز میں تاخیر پر مسافروں کی طرف سے ائیرپورٹ پر شدید احتجاج کیا گیا جبکہ چند مسافر اپنے ٹکٹ ریفنڈ کروا کر واپس چلے گئے، متاثرہ مسافروں کا کہناتھا کہ ائیرپورٹ پر کوئی پرسان حال نہیں۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ نجی ائیرلائن سے طیارہ ہائیر کیا گیاتھا جس میں خرابی کے باعث کراچی سے پرزہ نجی ائیرلائن کے زریعے منگوایا گیا ہے، جو فکس ہونے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں، امید ہے کہ پرواز صبح تین بجے تک روانہ ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔