- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
- پگڑیوں کو فٹبال بنانے کا کہہ کر کیا پراکسیز کے ذریعے ہمیں دھمکایا جارہا ہے؟ سپریم کورٹ
- لکی مروت؛ خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے محکمہ تعلیم کے اہلکار سمیت 2 گرفتار
- اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج
چاہتے تو شہباز گل کی گاڑی سے 30کلو منشیات برآمد کرسکتے تھے، وزیر داخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تو شہباز گل کی گاڑی سے پندرہ کلو منشیات بھی برآمد ہو سکتی تھیں، لسبیلہ حادثے کے بعد عمران خان کی زیر صدارت پروپیگنڈے کے لیے اجلاس ہوا، جس کے بیانیے کو شہباز گل کی مدد سے آگے بڑھایا گیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے مجسٹریٹ کی مدعیت میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے تو شہباز گل کی گاڑی سے 30 کلو منشیات بھی برآمد ہو سکتی تھی،عمران خان کی طرح ہم کوئی غیر قانونی حرکت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سربراہی میں سانحہ لسبیلہ پر منفی پروپیگنڈا کے لئے اجلاس ہوا،نجی ٹی وی چینل کا سازشی کردار بھی سامنے آیا ہے،لسبیلہ میں شہداء ہیلی کاپٹر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر فواد چوہدری، شہباز گل اور نجی ٹی وی کی انتظامیہ نے سازشی کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ادارے کے تمام رینکس میں بغاوت کو اکسانے کے لئے نا پاک جسارت کی گئی،اس ساری سازش کی تحقیقات اور سازشی کرداروں کا تعین کیا جارہا ہے،پاک افواج کی خدمات اور شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے۔
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید چلا ہوا کارتوس ہے انہیں عمران خان نے انہیں اس اجلاس میں بلایا ہی نہیں،تحقیقات جاری ہیں جو بھی کردار سامنے آئیں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں نے محرم الحرام کے دوران بہترین فرائض انجام دیئے،نویں دسویں محرم کے دوران پورے ملک میں ابھی تک کہیں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔