- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ کے قتل میں ملوث 3 بھارتی گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
شیشے کی بوتل پر سائیکل متوازن کرنے کا حیرت انگیز مظاہرہ
بیجنگ: چینی ماہر، وینگ ییکن بظاہر بے جوڑ اشیا کو ایک دوسرے پر رکھ کر متوازن کرنے کی عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ شیشے کی بوتل پر سلائی مشین دھرتے ہیں تو کبھی گرے بغیر کرسی کی دوٹانگوں پرتوازن رکھتے ہیں۔
بظاہر یوں لگتا ہے کہ کئی مواقع پر انہوں نے زمینی ثقل کو بے اثر کردیا ہے لیکن ایسا نہیں کیونکہ وہ خاص مقامات پر اشیا کو رکھتے ہیں اور اس میں بے حد صبر اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔
وینگ پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن ہیں اور انہوں نے سافٹ ڈرنک بوتل پر سلائی مشین کھڑی کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ اس کے علاوہ باریک سلاخوں پر گیس کے بڑے سلینڈر بھی موازن کرچکے ہیں۔ تاہم لوگوں نے ان کی مہارت کا اعتراف کیا ہے اور اپنی حیرانی بھی بیان کی ہے۔
2017 میں انہوں نے بطورِ مشغلہ یہ فن اپنایا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں ۔ اب یہ حال ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے اور ٹک ٹاک پر فالوورز دسیوں لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ لیکن وہ اس شوق کی خاطر درجنوں بوتلیں اور سامان توڑچکے ہیں۔ بعض اوقات پورا نظام آخری مرحلے میں دھڑام سے نیچے آگرتا ہے۔
لیکن وینگ ہار نہیں مانتے اور اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے گھنٹوں اپنے کام میں مگن رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کے بہت معترف ہیں۔
’ متوازن زندگی ایک بہت بڑا آرٹ ہے، کبھی یہ کام مضحکہ خیز ہوجاتا ہے تو کبھی بہت مشکل اور سنجیدہ عمل ہوجاتا ہے، میں بار بار کوشش کرتا ہوں ، سیکھتا ہوں اور پوری دنیا اسے پسند کرتی ہے،‘ وینگ نے کہا۔
تاہم چین کے علاوہ پوری دنیا ان کی ویڈیو دیکھتی اور پسند کرتی ہے۔
وینگ نے کہا کہ اگر کوئی اس کام کو سیکھنا چاہتا ہے تو پہلے چائے کا کپ متوازن کرنے سے اپنی مشق کا آغاز کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔