- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
پاکستان، انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی میچز: پارکنگ اور متبادل راستوں کا خصوصی پلان مرتب
کراچی: ٹریفک پولیس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چار ٹی 20 میچز کے حوالے سے پارکنگ اور متبادل راستوں کا خصوصی پلان مرتب کیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے ان کے لیے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، پارکنگ کے لیے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے رہائشی براستہ لیاقت آباد نمبر 10، حسن اسکوائر سے ایکسپو سینٹر میں اپنی گاڑی و موٹر سائیکل پارک کریں گے جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انھیں نیشنل اسٹڈیم تک لے کر جایا جائے گا۔
اسی طرح نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا اور گلشن کے رہائشی براستہ نیپا سے درج بالا مقام پر اپنی گاڑی و موٹر سائیکل پارک کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ، ملیر اور کورنگی کے رہائشی شارع فیصل ڈرگ روڈ، ملینیم مال سے نیپا ہوتے ہوئے درج بالامقام (ایکسپو سینٹر) پر اپنی گاڑی و موٹر سائیکل پارک کریں گے اور وہاں انھیں بذریعہ شٹل سروس نیشنل اسٹڈیم لے کر جایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور سٹی کے رہائشی شارع فیصل یا پی پی چورنگی، جیل روڈ سے ہوتے ہوئے ایکسپو سینٹر میں اپنی گاڑی و موٹر سائیکل پارک کریں۔
لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم روڈ کسی بھی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام ٹریفک یونیورسٹی کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گی جبکہ یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو ٹرننگ جانب اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
نیشنل کوچنگ سینٹر (چائنا گراؤنڈ) میں میڈیا کے لیے پارکنگ میڈیا بنائی گئی ہے اور کارساز سے آنے والے میڈیا حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے جبکہ ملینیم سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے۔
نیوٹاؤن سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے، آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ سے مختص کیے گئے پارکنگ ایریا میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔
ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور اپنی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک کرنے سے گریز کریں اور جو پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے اسی مقام پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارک کریں جبکہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ٹریفک پولیس کے نمائندے شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔
سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ، واٹس ایپ 03059266907 یا ایف ایم ریڈیو (88.6 ) سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔