- نیلم جہلم پراجیکٹ میں نقائص اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
کراچی میں ڈینٹل کلینک میں فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ہلاک، وزیرداخلہ کا نوٹس
کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ہلاک جب کہ خاتون سمیت دو غیر ملکی زخمی ہوگئے، وفاقی وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک پر پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دہری شہریت کے حامل دو غیر ملکی زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور کچھ دیر وہیں بیٹھا رہا، پھر موقع دیکھ کر غیر ملکی شہریوں پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کی زد میں آکر دو غیر ملکی میاں بیوی زخمی ہوئے جب کہ ایک غیر ملکی شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیا ہے جب کہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے سات خول ملے ہیں۔
’چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے‘
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع کلینک پر فائرنگ اور چینی باشندے کی ہلاکت کی پُرزور مذمت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری سندھ سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں؛ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا شجائے، چینی باشندوں کی سکیورٹی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
اُدھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چائنیز شہری کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت دی کہ قاتل کو فوری طور گرفتار کرکے انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈینٹل کلینک حملے پراپنی شدید برہمی کا اظہار کیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک چینی ہلاک جبکہ چینی ڈاکٹر ایچ یورچرڈ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات برادرانہ ہیں اور انہیں کسی سازش کے تحت سبوثاژ کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد صوبے کا امن بحال کیا ہے تاکہ لوگ پُرامن طریقے سے اپنی زندگیا ں گزار سکیں اور صوبہ ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ قاتل کی گرفتاری جلدعمل میں لائی جائے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی واقعے پر مذمت
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں چینی باشندوں پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت اور ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
بلاول بھٹو نے چینی شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کو فوری مکمل کرکے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ اور ناقابل برداشت حملوں سے ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری پاک چین دوستی میں دراڑیں نہیں ڈالی جاسکتیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔