- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
- پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
عمران عباس سے تعلقات پر امیشا پٹیل کی بھارتی میڈیا کو وضاحت
ممبئی: بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی میڈیا کو عمران عباس سے اپنے تعلقات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اُنہیں کئی سالوں سے جانتی ہیں۔
کہو نہ پیار ہے جیسی مشہور ترین بالی ووڈ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی 46 سالہ بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل اور پاکستان کے 39 سالہ اداکارعمران عباس کی گزشتہ دنوں کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔
ان وائرل ویڈیوز کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ عمران عباس اور امیشا پٹیل ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور ان کی جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا۔
تاہم امیشا پٹیل نے عمران عباس کے ساتھ رومانوی تعلقات کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے تمام خبریں پڑھیں ہیں جن اؤسے وہ لطف اندوز ہوئیں۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ وہ عمران عباس کو کئی سال سے جانتی ہیں، وہ دونوں امریکا کی یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے‘۔
اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں عمران عباس اور وہ خلیجی ملک بحرین میں ملے، جہاں دونوں نے تقریبات میں شرکت کرنے سمیت انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو بھی نشر کی تھی جب کہ دونوں نے معروف بولی وڈ گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر پرفارمنس بھی کی تھی، جس کی ویڈیو دونون نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’دل میں درد سا جگا ہے‘عمران عباس کا پسندیدہ ترین گانا تھا، جس وجہ سے دونوں نے اس پر پرفارمنس کی اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔
امیشا پٹیل کے مطابق دونوں کا پہلے سے ملاقات یا ویڈیو بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، ان کی اچانک ملاقات ہوئی تو دونوں نے ویڈیوز بنائیں اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔
اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور عمران عباس کے درمیان کئی سال سے تعلقات ہیں لیکن اگر کوئی کہتا ہے کہ ہمارے رومانوی تعلقات ہیں، لوگ ہمیں جوڑی کے طور پر دیکھ رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔