- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
کراچی والوں کو سردیوں میں صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی، وزیر پیٹرولیم
کراچی: وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو موسم سرما میں گیس صرف کھانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سردیوں میں کراچی میں گیس کی قلت کا سامنا ہوگا، ہم تواتر کے ساتھ شہریوں کو گیس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی جبکہ رات کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کی قیادت موسم سرما کیلیے توانائی کا پلان انڈسٹری کے ساتھ مل کر بنائے گی، ہم نے سردیوں میں انڈسٹریز کو گیس کی دستیابی کیلیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آئندہ تین روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی اور پھر وزیراعظم کے حکم پر کوئی حتمی شیڈول مرتب کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی سے کہا ہے کہ سردیوں کیلیے پلان بنائیں کہ کھانے کے اوقات میں گیس مل سکے، سفارشات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملک کر فیصلہ کریں گے۔
مصدق ملک نے کہا کہ رواں برس پچھلے سال کے مقابلے میں 20 ہزار ٹن زیادہ ایل پی جی امپورٹ کریں گے، حکومت کی چار کمپنیاں اس میں سرگرم رہیں گی، انڈسٹریز کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اسے کس وقت گیس ملے گی تو اسی حساب سے وہ اپنی پروڈکشن کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک حکام کا تعاون بھی درکار ہوگا کیونکہ سردیوں میں قلت کی وجہ سے ایس ایس جی سی بجلی کی پیداوار کیلیے فراہمی نہیں کرسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔