- بھارت: داماد اور ساس ںے شادی کرلی، سُسر کی آشیرباد بھی حاصل
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- 93ء میں ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو پاکستان ایشیا میں سب سے آگے ہوتا، نواز شریف
- نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف
- میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ
- لاہور پولیس مقابلے میں ہلاک چار داعش کارندوں کی شناخت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان نے اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا
- خوشاب میں مزدہ ٹرک کو حادثہ، 14 افراد جاں بحق
- غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہمی پر پولیس افسر کو قید کی سزا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ اسٹار اسپورٹس ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی
- وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل
- کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب
- بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان
- دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار
- پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار
- پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ
4590 میگاواٹ شارٹ فال، ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ
لاہور: بجلی کی طلب میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال ساڑھے4ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں ایک بار پھربدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اوسطاً 2گھنٹے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو شہروں میں14اور دیہات میں18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی۔ ملک کے بیشترشہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ دوسری جانب پی ایس اوکی جانب سے تیل کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے پیداوارمیں کمی کارجحان ہے۔گزشتہ روزبھی لیسکوسمیت تمام تقسیم کارکمپنیوں کی ہرسب ڈویژن میں مختلف اوقات میں ایک ایک فیڈرمرمت اور نقص کے نام پر6سے8گھنٹے تک کے لیے بند رکھا گیا۔ انرجی منیجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی طلب13310 میگاواٹ جبکہ پیداوار 8720 میگاواٹ رہی، طلب و رسد میں 4590 میگا واٹ کا فرق رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔