- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
سی ٹی ڈی پشاور کی کارروائی میں چار خطرناک دہشت گرد ہلاک
پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے سنگو سربند میں انسداد دہشت گردی فورس سے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں چار انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن اور سیکیورٹی اداروں کو خفیہ زرائع سےاطلاع ملی کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ علاقہ سنگو سربند کے حدود میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کیلیے موجود ہے۔
اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے اہلکار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مقام کی جانب روانہ ہوئے، مقام پر پہنچتے ہی دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور اس دوران بھاگنے کی بھی کوشش کی۔
سی ٹی ڈی، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت زرملوک عرف عثمان، محمد سعید عرف پروفیسر، شاہد حسین عرف اختر اور عبد القیوم عرف عبدالربر کے ناموں سے ہوئی۔
حکام کے مطابق تین دہشت گردوں کا تعلق باڑہ ضلع خیبر جبکہ ایک کا تعلق پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے تھا۔ آخری اطلاع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہش گردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔