- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
افغانستان کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرانا ہمارا فرض ہے، طالبان
کابل: افغان طالبان کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کو تسلیم نہیں کرتے اور ملک کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرانا ہمارا فرض ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو نہیں مانتے، افغانستان کو غیرملکی تسلط سے آزاد کرنا طالبان کا فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی فوج کی موجودگی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں، طالبان افغانستان میں مغربی جمہوریت کی بجائے اسلامی نظام نافذ کریں گے۔ دوسری جانب اس قسم کی بھی اطلاعات ہیں کہ طالبان نے عوام کو انتخابی عمل رکھنے کئے ہر انتخابی کارڈ کے بدلے 5 امریکی ڈالر دینے کی پیش کش بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے، مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔