- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم 2-3 کا فیصلہ نہیں مانتے، سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ کے باہر بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا، آرام سے گھی نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب! آپ اکیلے سوموٹو نہیں لے سکتے، سپریم کورٹ نے غبن کرنے والے کو تحفظ فراہم کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی معیشت، آئین اور قانون کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا اندازہ لگائیں کہ ہماری عدلیہ کہاں کھڑی ہے، عدلیہ آئین اور قانون سے ماورا فیصلے کررہی ہے، کیا ایسی سہولت نواز کو بھی دی گئی تھی؟
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آسمان سے اترے ہوئے نہیں ہماری طرح کے ہی ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے دوران کسی نے توڑ پھوڑ کی تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند ہماری صفوں میں موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔