- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کس ملک کے ڈرون نے ڈھونڈا تھا
- ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت
- چیف جسٹس کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروانے کا حکم
- شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کی درخواست ضمانت مسترد
- سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
- موجودہ حکومت اسی رستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان
- نارووال میں لڑکیوں سے زیادتی کے دو ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، بقیہ گرفتار
- ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی
- راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
- وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کے لیے بحال
- پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ
- تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا فقدان
- اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق
- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
کراچی میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا شدید زخمی
کراچی: ڈیفنس میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کی شب ڈیفنس سگنل گولڈ مارک شاپنگ مال کے قریب ڈسٹرکٹ ساوتھ کی شاہین فورس نے موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے ٹریفک کی روانی درہم برہم ہوگئی تاہم اہلکاروں نے بہادری سے ملزمان کا تعاقب کیا اور جوابی فائرنگ میں ایک ملزم کو زخمی کردیا۔ ڈاکو وہاں سے گزرنے والے ایک شہری کی موٹرسائیکل چھین کر اپنے زخمی ساتھی کو لیکر فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں اہلکار 25 سالہ عدنان دم توڑ گیا جبکہ اسکے ساتھی اظہر ملک کو جناح اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ اسپتالوں میں بھی زخمی ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکار کی عیادت کی اور پولیس افسران کو اسکا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی۔
کراچی پولیس چیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اس واقعے میں شاہین فورس کا ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، ملزمان بہت جلد قانون کے کہٹرے میں ہونگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔