- سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار، سزا سنا دی گئی
- پی ٹی آئی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہونا شروع ہوگئے، فیصل واوڈا
- انگلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیت لی
- کراچی: بجلی کی عدم فراہمی پر لیاری اور شاہ فیصل کالونی میں احتجاج
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
- اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والی خبروں کا سدباب کرینگے، چیئرمین پی سی پی
- ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- حیدرآباد میں گیس سلینڈر دھماکے کے چار زخمی دم توڑ گئے، 51 زخمی
- کراچی میں گرمی کی لہر اتوار تک برقرار رہنے کا امکان
- یہ وقت ٹیم کی سپورٹ کا ہے چار ہفتے تک تنقید نہ کریں، چیئرمین پی سی بی
- خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
- موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں نہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب ہیں، علی محمد خان
- خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
- اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی
- والی بال سیریز؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا
- خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط
- بیرون ملک عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین کے اکاؤنٹس بلاک
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم، ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
- امید ہے دیگر ملک بھی آزاد فلسطینی ریاست کیلیے کاوشیں کریں گے، وزیراعظم
آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے
راولپنڈی / تاشقند: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے چیئرمین و سیکریٹری سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ جہاں اُن کی ازبک صدر، وزیر دفاع سمیت اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے دورے کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔
آرمی چیف نے ملاقاتوں کے دوران باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پرزور دیا جبکہ ازبکستان کی ملٹری فورسز کی تربیت اور تیاری کے معیار کی تعریف کی۔
ازبکستان کی وزارت دفاع پہنچنے پر جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا جہاں چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو سلامی دی، بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف نے تاشقند میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔