- نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
- عید الاضحیٰ پر کراچی میں مویشیوں کا سب سے بڑا شہر آباد، خریدار غائب
- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- شدید گرمی میں پالتوجانوروں اور پرندوں پر خصوصی توجہ ضروری
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
- حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے
- جیسے انگریزوں سے آزادی لی ویسے ہی اپنا حق لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز
- فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے
- شدید گرمی، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو روم کولر کی سہولت مل گئی
- کراچی: مویشیوں کی فیس کے نام پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف
- خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
- کراچی میں کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- پاک بحریہ نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- بھارت جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیولپمنٹ قاتل ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات
- امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 23 افراد ہلاک
- فوج کے قدموں میں بیٹھنے والا عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم
- ٹیٹو بنوانا خون کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق
- ایلون مسک کا طاقتورترین اے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا منصوبہ
- تھائی لینڈ میں اسٹریٹ فوڈ بیچنے والا ’جان وِک‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا
تعلیمی بورڈز کی تلاش کمیٹی؛ سندھ ایچ ای سی کے سفارش کردہ دونوں نام مسترد
کراچی: تعلیمی بورڈز کی تلاش کمیٹی کے لیے سندھ ایچ ای سی کے سفارش کردہ دونوں نام مسترد کردیے گئے۔
وزیر اعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے سندھ ایچ ای سی اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی سفارش کو رد کرتے ہوئے تعلیمی بورڈز سے ’’ناواقف‘‘ دو سابق بیوروکریٹس کو سرچ کمیٹی کا رکن نامزد کردیا ہے اور نگراں وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ریٹائرڈ فیڈرل سیکریٹری انوار حیدر اور مختیار حسین سومرو کو سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز ، سیکریٹریز اور ناظمین امتحانات کی تقرری کے لیے تلاش کمیٹی کا co opted رکن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان نامزدگیوں کے بعد اب تلاش کمیٹی مکمل ہوگئی ہے یہ تلاش کمیٹی سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع کی زیر صدارت کام کرے گی جس میں سیکریٹری سندھ ایچ ای سی ، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور سیکریٹری کالجز شامل ہونگے کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو متوقع ہے جس میں درخواستوں کی اسکروٹنی کی جائے گی۔
چیئرمین بورڈز کے لیے 300 کے قریب درخواستیں جبکہ مزید اتنی ہی درخواستیں سیکریٹری اور ناظم امتحانات کے عہدے کے لیے بھی موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ تلاش کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلی سندھ کو “کو آپٹڈ” رکن کے لیے سابق چیئرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن اور سابق ایڈیشنل سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے نام بھجوائے گئے تھے دونوں افسران کا بلاواسطہ ہا بالواسطہ تعلق تعلیمی بورڈز سے تھا۔
ڈاکٹر محمد میمن نے 4 سال سے زائد حیدرآباد بورڈ میں بطور چیئرمین گزارے جبکہ وہ ایک ماہر تعلیم بھی ہیں جبکہ محمد حسین سید بطور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سندھ کے تعلیمی بورڈز انتظامی dealing کرتے رہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ کئی روز تک سمری پر ایک حاضر سروس صوبائی سیکریٹری سے مشاورت کے بعد مذکورہ نام مسترد کرکے متعلقہ دو افراد کے نام منظور کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔