- کیا سچی بات کرنے پر آپ وزیراعظم کو بھی بلائیں گے؟، فیصل واوڈا
- بھارت اور بنگلہ دیش میں موسلادھار بارشوں سے 38 افراد ہلاک
- نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
- عید الاضحیٰ پر کراچی میں مویشیوں کا سب سے بڑا شہر آباد، خریدار غائب
- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ
- شدید گرمی میں پالتوجانوروں اور پرندوں پر خصوصی توجہ ضروری
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
- حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے
- جیسے انگریزوں سے آزادی لی ویسے ہی اپنا حق لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز
- فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے
- شدید گرمی، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو روم کولر کی سہولت مل گئی
- کراچی: مویشیوں کی فیس کے نام پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف
- خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
- کراچی میں آج سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- پاک بحریہ نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- بھارت جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیولپمنٹ قاتل ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات
- امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 23 افراد ہلاک
- فوج کے قدموں میں بیٹھنے والا عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم
- ٹیٹو بنوانا خون کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق
خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
پشاور: خیبر پختونخوا میں صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ارسال سمری میں ہاؤس رینٹ، سبسڈی اورتزئین و آرائش کیلئے مختص فنڈ کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سرگاری گھر نہ ہونے کی صورت میں کرائے کے گھر کیلئے کرایہ 70 ہزار روپے سے بڑھاکر ماہانہ 2 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 وزرا، 5 مشیر اور4 معاونین خصوصی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں، بل منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ایسی کسی بھی سمری سے اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا کہ جب سمری آئے گی تو دیکھیں گے۔
ادھر دفتر مشیراطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کے وزرا اور مشیروں کی مراعات تاحال پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا کیلئے صرف 7 رہائش گاہوں کی سہولت موجود ہے جبکہ 17 وزرا اور مشیر ذاتی یا کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں جن کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا تخمینہ اربوں روپے بنتا ہے، نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کے بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔