- وزیرداخلہ کا سمندرپار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس
- مچل مارش، وارنر کی یوگنڈا کے کھلاڑیوں سے ملاقات، کپتان شرٹ پہن لی
- غزہ میں جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ؛ اسرائیل کی رضامندی
- ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی اٹھانا چاہتا ہوں، کپتان بابراعظم
- کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں چھینے گئے فونزکے آئی ایم ای آئی بدلنے والے دکاندار گرفتار
- نیپرانے کے الیکٹرک کو بہترین کارکردگی والی کمپنی قرار دے دیا
- لاہور میں بزرگ شہری کو لوٹنے والا نقاب پوش ڈاکو داماد نکلا
- تنخواہ دار افراد کیلیے انکم ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ موخر
- ٹی20 ورلڈکپ میں کون کون سی ٹیمیں اَپ سیٹ کرسکتی ہیں؟ گلکرسٹ نے بتادیا
- بجٹ کیلیے ڈالر کی قدر کے تعین پر آئی ایم ایف اور حکومت میں اختلاف
- ڈیلاس میں بابر اعظم کی سنیل گواسکر سے ملاقات، مختصر گفتگو
- مصباح نے کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
- ٹی20 ورلڈکپ کے شیڈول نے شائقین کو چکرا کر رکھ دیا
- تجربہ کار وکٹ کیپر نہ ہونے سے ٹیم کی پلاننگ متاثر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ امریکی بیٹر نے ایک اننگ میں سب زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بناڈالا
- لاہور؛ خواتین ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگنے کا انکشاف، مقدمہ درج
- ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ سے امریکی ہی لاعلم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ! آئی سی سی کی تجوریاں بھر دے گا
- افغانستان میں ڈرون حملہ، ضرار گروپ کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 800 مسافروں کے ساتھ پرواز کرنے والا ہوٹل نما طیارہ
لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سب انسپکٹر باغبانپور ارشد سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جانے والے سب انسپکٹر ارشد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
مسلح افراد نے پولیس افسر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُسے گردن، چھاتی اور پیٹ میں تین گولیاں لگی اور پھر اُسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
دوسری جانب تھانہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی ایس ڈی پی او کاہنہ کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔
ایس یپ ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت امتیاز اور محمود کے ناموں سے ہوئی، ابتدائی تحقیقات میں معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہواہے۔
سیف سٹی کیمروں ،سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔