- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
عالمی طاقتیں اسرائیلی مظالم روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیر اطلاعات پرویز رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہےکہ اسرائیل عالمی طاقتوں کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیار بے گناہ لوگوں کے خلاف استعمال کررہا ہے جس پر عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم روکنے میں مدد دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی کے خلاف اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی طاقتیں متحد ہوکر کارروائی کرتی ہیں لیکن فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں بے گناہوں کی موت پر خاموشی اختیار کرلی گئی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ اسرائیل عالمی طاقتوں کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیار بے گناہ لوگوں کے خلاف استعمال کررہا ہے جس پر عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم روکنے میں مدد دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں اسرائیل کی اس درندگی کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہیں تو اس سے یہ پیغام جائے گاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم میں مخلص نہیں ہیں اور صرف بعض ممالک اور مخصوص عقیدہ رکھنے والے لوگوں کے خلاف ہی کارروائی کررہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کئی ممالک نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے لیکن اثرو رسوخ رکھنے والی عالمی طاقتیں اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ اس بات کا بھی افسوس ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کے باوجود بھی دنیا خاموش ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔