- الفتح -II میزائل سسٹم پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل، کامیاب فلائٹ ٹیسٹ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- جھوٹی خبروں کیخلاف نیا قانون تیار ہے صحافیوں کو اعتراض ہے تو رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
- تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
مضبوط قانون اور حکمرانوں کو اس کے تابع دیکھنا چاہتے ہیں، طاہرالقادری
اسلام آباد: سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ حقیقی جمہوریت کو بحال کرنے کے لئے ہے جب کہ میں ملک میں مضبوط قانون و جمہوریت اور حکمرانوں کو اس کے تابع دیکھنا چاہتا ہوں۔
ڈی چوک پر انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمران طاقت اور اقتدار کے نشے میں مدہوش ہیں جبکہ قانون اور جمہوریت ان کے سامنے کمزور ہوگئی ہے، ظالم اور جابر حکمرانوں سے نجات کے لئے اسلام آباد آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی اموات کا انصاف لینے پارلیمنٹ ہاؤس آئے جب کہ آئین اور جمہوریت سے انصاف کی بھیک مانگتے ہیں۔
سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم جمہوریت کے ثمرات سے کیوں محروم ہے جبکہ امریکا، برطانیہ اور مغربی ممالک کے عوام جمہوریت سے استفادہ کر رہے ہیں، ملک میں عوام جانوروں سے بد تر زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انقلاب مارچ کے شرکا کو ماڈل ٹاؤن کی طرح محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور کنٹینرز لگا کر کھانا لانے سے بھی روکا جارہا ہے، ایک طرف حکومت اس طرح کا طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب وہ مذاکرات کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔