امریکا نے کابل کی بگرام جیل سے مزید 9 پاکستانی قیدی رہا کردیے

آن لائن  جمعـء 22 اگست 2014
بگرام میں قید پاکستانیوں کو بغیر کسی جرم اور عدالتی کارروائی کے پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے، ترجمان جسٹس پروجیکٹ پاکستان۔ فوٹو: فائل

بگرام میں قید پاکستانیوں کو بغیر کسی جرم اور عدالتی کارروائی کے پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے، ترجمان جسٹس پروجیکٹ پاکستان۔ فوٹو: فائل

لاہور: کابل میں امریکا کے زیر اہتمام بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلیے کوشاں وکلا کی تنظیم جسٹس پروجیکٹ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے مزید9 قیدی رہا کرکے پاکستان کے حوالے کردیے ہیں۔

جسٹس پروجیکٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق ان کی کوششوں سے اب تک 25 پاکستانیوں کی بگرام جیل سے رہائی ممکن ہوئی ہے جبکہ اب بھی 15پاکستانی امریکا کی غیرقانونی قید میں ہیں، جن کی رہائی کیلیے ان کی قانونی جنگ جاری رہے گی، ترجمان نے بتایا ہے کہ بگرام میں قید پاکستانیوں کو بغیر کسی جرم اور عدالتی کارروائی کے پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے جس کے لئے حکومت پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔