- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
بلدیہ عظمیٰ کے منظور شدہ مقامات کے علاوہ بکرا منڈی لگانے پر پابندی عائد
کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے بلدیہ عظمیٰ کی حدود میں حکومت کی منظور کردہ جگہوں کے علاوہ عارضی طور پر قائم کی جانے والی تمام بکرا پیڑی اور مویشی منڈیوں پر پابندی لگا دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں کسی بھی عارضی بکرا منڈی یا مویشی منڈی کی تحریری اجازت حاصل کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی منظور کردہ جگہوں کے علاوہ شہر کے کسی بھی دیگر مقام پر عارضی بکرا پیڑی یا مویشی منڈی نہیں لگائی جاسکتی ایسا کرنے والوں کے خلاف انسداد تجاوزات کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی کو ہدایت کی کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض لوگ اندرون شہر بکرا پیڑیاں قائم کرکے شہر کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، جگہ جگہ مویشی منڈیوں کے قیام سے نہ صرف ٹرانسپورٹ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ شہر میں گندگی سے ماحول خراب ہوتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اندرون شہر قائم ہونے والی عارضی منڈیوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ان سے جانور نہ خریدیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔