- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- سندھ، بلوچستان اور وفاقی حکومت سے امید ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کریں گی، بلاول بھٹو
- صدر مملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
ججزنظربندی کیس میں پرویز مشرف کو 19 ستمبرکو پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک روز کا استثنیٰ دیتے ہوئے انہیں 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی تاہم عدالتی حکم کے باوجود سابق صدر پیش نہیں ہوئے۔ عدالت کے استفسار پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل عدالت آنا چاہتے ہیں اس لئے انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے، جس پر وکیل استغاثہ عامر ندیم تابش نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے چند ماہ قبل ملزم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ عدالت میں عدم پیشی پر ملزم پرویز مشرف اور ان کے ضامنوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو سیکیورٹی کی فراہمی پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پرویز مشرف کوعدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے پولیس کے جواب پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر کو ایک روز کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے انہیں 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔