- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالئے،88 کلومیٹر سڑکیں کلیئر
راولپنڈی: پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی اور 88 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کلیئر کرلیں ہیں ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ، میر علی، دتہ خیل، بویا اور دیگان کو دہشتگردوں سے خالی کرالیا ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں 88 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی مکمل کلیئر کرالیں گئی ہیں۔ آپریشن کے دوران اب تک مختلف کارروائیوں میں 910 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس دوران ملک بھر میں دہشت گردوں کی کارروائیوں سے پاک فوج کے 82 جوان شہید اور 269 زخمی بھی ہوئے۔ اب تک شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بارودی سرنگ بنانے کی 27 جبکہ دیگر اسلحے کی 2 فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 ستمبر میں وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والی اے پی سی میں سیاسی قیادت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا تاہم مذاکراتی عمل کی ناکامی کے بعد 15 جون کو پاک فوج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔