- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیپ کے قتل میں ملوث 3 بھارتی گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
- ’’اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا‘‘
- انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
- ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
- پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
افغانستان میں فوجی بس پر خود کش حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 10 زخمی
کابل: افغان صدر اشرف غنی کے حلف اٹھانے کے بعد سے طالبان کی جانب سے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور آج بھی فوجی بس پر خود کش حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکو مت کابل میں خود کش حملہ آور نے خود کو فوجی بس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال میں منتقل کردیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کٹھ پتلی افغان حکومت کو واضح پیغام بھیج دیا ہے کہ انہوں نے امریکا کے ساتھ جو غلامی کا معاہدہ طے کیا ہے اس کے خلاف حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کابل میں فوجی گاڑیوں پر 2 خود کش حملوں میں 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ اس سے ایک روز قبل بھی کابل میں ایئر پورٹ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔