- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- او آئی سی اجلاس، ہماری تجویز پر اسلاموفوبیا پر نمائندہ خصوصی کاتقرر ہوا، وزیرخارجہ
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
فلم " آپریشن 021 " دیکھنے کے بعد بعض شائقین ناراض ہوگئے
کراچی: عیدپرریلیزہونےوالی پاکستانی فلم ” آپریشن زیروٹوون” کوشائقین کی طرف سےملےجلےردعمل کا سامنا ہے جبکہ کراچی کے کیپری سینما گھر سے شائقین کے احتجاج کے بعد فلم کوہٹا دیا گیا لیکن پڑھے لکھےطبقےنےفلم کوخوب سراہا ہے۔
فلم ” آپریشن زیروٹوون” سینما گھروں اورسنے پلیکسز میں نمائش کے لئے پیش کی گئی اورعوام کی بڑی تعداد نے فلم کے ٹکٹ خریدے لیکن کراچی کے کیپری اوربمبینوسیمنا میں فلم کوآدھے گھنٹے بعد ہی عوام کے احتجاج پرہٹا دیا گیا۔ فلم بینوں نےاسکرین کی طرف بوتلیں پھینکیں اورہلڑبازی کی، کچھ لوگ فلم تبدیل کرانے کیلئے اسکرین کے سامنے کھڑے ہوگئے۔
سینما گھر میں ہلڑ بازی اور عوامی احتجاج کے بعد ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کوہریتک روشن اورکترینہ کیف کی فلم بینگ بینگ لگانا پڑی۔ شائقین کا کہنا تھا کہ فلم آپریشن زیروٹوون کا زیادہ ترحصہ انگریزی زبان میں ہے جسے دیکھ کر انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ عوامی احتجاج کے بعد سینما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم آپریشن زیرو ٹو ون اب مزید نہیں چلائیں گے۔ دوسری جانب پڑھےلکھےطبقےنے فلم زیروٹوون کوپروڈکشن کےلحاظ سےاچھی فلم قراردیا ہے اور آئندہ بھی اسی قسم کی فلمیں بنانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔