- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
آسٹریلیا کو شکست دینے کیلئے ہر کھلاڑی کو 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، مصباح الحق
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آّسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر سینئر کھلاڑی پر فارم نہ کریں تو ٹیم کی کارکردگی پر بڑٓا فرق پڑتا ہے، دبئی کی وکٹ دیگر وکٹوں سے مختلف ہے اور گیند بھی بلے پر آر ہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فارم میں واپسی کے لئے پر امید ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف اسپنر کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی کیونکہ دبئی کی وکٹ اسپنز کے لئے سازگار ہے، تمام کھلاڑیون کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ٹسیٹ سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ’’اے ٹیم‘‘ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے جونیئرز نے آسٹریلیا کو شکست دی تو یہ ہمارے لئے ایک اچھی مثال ہے، اگر ہم بھی اسی جذبے کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے تو ہم بھی آسٹریلیا کو شکست دے دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔