- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
حکومت الطاف حسین کی سیکیورٹی کیلیے برطانیہ سے رابطہ کرے، متحدہ
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور نائن زیرو کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
حکومت برطانوی حکام سے لندن میں الطاف حسین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے باضابطہ رابطہ کرے کیونکہ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کاکام ہے، کارکنان الطاف حسین کی سیکیورٹی سے متعلق بہت فکر مند ہیں، برطانوی پولیس سے اپیل ہے کہ وہ الطاف حسین کو تحفظ فراہم کرے ،حکومت اورپولیس کوآگاہ کرنے کے باوجود ا یم کیوایم کے رہنماوں کے لیے سیکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں کیے ہیں،جس سے شکوک شہبات جنم لیتے ہیں اور حکومت شائد کسی حادثے کا انتظار کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کی شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم کیوایم کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی سے دانستہ آنکھیں چرائی جارہی ہیں۔گزشتہ انتخابات میں ایم کیوایم انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی۔
ایم کیوایم تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے،امن کی خواہاں ہے ، ہم نے کئی بار ایم کیوایم کے رہنماوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں حکومت اور پولیس کو آگاہ کیا ہے مگر ا س پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ منگل کو بھی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے مشکوک افغان شہری کو پکڑا گیا، زیر حراست شخص کے قبضے سے طالبا ن لیڈروں کی تصاویر اور بیٹریاں ملی ہیں،ایم کیوایم کو طالبان سے دھمکی آمیز خطوط ملے ہیں،ہمارے رہنما ڈرتے نہیں مگر سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔