- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
لندن میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی مارچ میں بلاول کی تقریرکے دوران شرکا نے اسٹیج پر ٹماٹراورانڈے پھینک ڈالے
لندن: برطانیہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والا ملین مارچ ہنگامہ آرائی میں بدل گیا جس کے بعد وہاں بھارت کے خلاف نعروں کے ساتھ ساتھ ” گو نواز گو“ اور ”گو بلاول گو“ کے نعرے بھی لگنا شروع ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں لاکھوں افراد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملین مارچ کا انعقاد کیا جہاں شرکا نے مقبوضہ وادی پر بھارت کے تسلط کے خلاف شدید نعرے بازی کی تاہم جب بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیج پر پہنچ کر تقریر کرنا شروع کی تو ملین مارچ بدنظمی کا شکار ہوگیا اور مارچ کے شرکا بھارت کے خلاف نعرے لگاتے لگاتے” گو نواز گو“ اور ”گو بلاول گو“ کے نعرے لگانا شروع ہوگئے۔ اس موقع پر مارچ کے شرکا نے اسٹیج پر پانی کی بوتلیں اور ٹماٹر بھی پھینکے تاہم لندن پولیس بلاول بھٹوزرداری کو بحفاظت اسٹیج سے اتار کرلے گئی ۔
ملین مارچ میں ہنگامہ آرائی پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی ایجنٹوں نے بلاول کو کشمیر سے متعلق بات کرنے سے روکنے کی کوشش کی تاہم بھارتی ایجنٹ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے مارچ کے دوران اپنی تقریر مکمل کی اور وہ محفوظ بھی ہیں۔
دوسری جانب ملین مارچ کے شرکا نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ جاکر برطانوی وزیراعظم کو ایک یادداشت پیش کی جس میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کا ہی پیدا کردہ ہے لہٰذا وہ ہی اسے حل کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔