- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، صوبائی وزیر داخلہ
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں بھارت اور افغانستان کے خفیہ ادارے ملوث ہیں۔
کوئٹہ میں ڈی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور ہمیں فخر ہے کہ ایف سی نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بلوچستان میں جنگجو تنظیم داعش کا کوئی وجود ہے، بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور افغانستان کے خفیہ ادارے بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں۔
ڈی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر کا کہنا تھا کہ ایف سی نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر گلستان کے جنرل ایریا میں کارروائی کی گئی جس میں 4 ہزار کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، کارروائی کے دوران ایک مشتبہ افغان باشندے اور ایک گاڑی کو بی قبضے میں لیا گیا۔ گاڑی سے کلاشنکوف، دستی بم اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
ڈی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ گلستان میں کارروائی کے دوران 18 خود کش جیکٹس۔ 100 سے زائد راکٹ لانچرز، بم بنانے والے آلات اور درجنوں واکی ٹاکی بھی بھی قبضے میں لئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے تخریب کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔