- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لئے انسداد پولیو فوکس گروپ قائم کردیا
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے انسداد پولیو فوکس گروپ قائم کردیا جو ہر 15 روز بعد وزیراعظم کو رپورٹ کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرااعلی، وفاقی وزرا سمیت عالمی اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پروزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر سے اس موذی مرض کا 6 ماہ میں خاتمہ کردیں گے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم نے کابینہ ارکان پر مشتمل انسداد پولیو فوکس گروپ قائم کرنے کا اعلان کیا جس میں وزارت صحت، دفاع اور داخلہ شامل ہیں جو ہر 15 روز بعد وزیراعظم کو پولیو کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق آگاہ کرے گی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں کی نسبت پاکستان میں پولیو مہم میں مشکلات درپیش ہیں جس کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے تمام اقدامات کریں گے،پاکستان کا ہربچہ عزیز ہے اور کسی کو معذور نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں غفلت کو جرم سمجھتا ہوں اس لئے صوبے پولیو کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کریں اور ہم نے پولیو کے خلاف لڑائی ہر حال میں جیتنی ہے جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اس لئے اس مہم کی خود نگرانی کررہا ہوں۔
پولیو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت عالمی اداروں اور تنظیموں کے حکام بھی شریک ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔