- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
لال مسجدآپریشن؛ پرویز مشرف کیخلاف دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست مسترد
اسلام آباد: مقامی عدالت نے لال مسجد آپریشن میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر افراد کے خلاف دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج سکندر خان نے شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف سمیت 15 افراد کے خلاف دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے قراردیا کہ درخواست گزار کی جانب سے یہ نہیں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پہلے سے درج ایف آئی آر درست نہیں اس لئے دوسری ایف آئی آر سے متعلق درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں درخواست گزار متعلقہ تھانے سے رابطہ کر کے اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 2007 میں اسلام آباد کی لال مسجد میں اس وقت کی حکومت کی جانب سے ایک آپریشن کیا گیا تھا جس میں مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔