- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
کراچی میں ایم کیوایم نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے تھانہ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں اشتعال انگیزی، سائبر کرائم اور مذہبی منافرت پھیلانے سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور، ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ اور دیگر رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔
مقدمے کے اندراج کے بعد قمر منصور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالعزیز نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے مذہبی منافرت اور شرانگیزی پھیلائی، اپنی ویڈیو میں انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو جان سے بھی مارنے کی دھمکی دی۔ ایم کیو ایم ملک کی تیسری سب سے بڑی سیاسی جماعت اور قانون پر مکمل عمل درآمد کرنے والی پارٹی ہے۔ اس لئے انہوں نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ وہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں اور ان عناصر کے خلاف بھی کارروائی کریں جو دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔ وقت آگیا ہے ملک کے عوام ان دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور ملک میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی حمایت کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کا ایک وڈیو پیغام اپ لوڈ کیا گیا تھا کہ جس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔