- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر نامعلوم افراد کا ڈنڈوں سے حملہ
لاہور: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے شرکا پرتشدد بھی کیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور میں لبرٹی چوک پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی کی تقریب جاری تھی اور شرکا اس موقع پر شمعیں روشن کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا اور شرکا پر تشدد بھی کیا جس کے نتیجے میں شرکا کو تقریب ادھوری چھوڑ کر وہاں سے جانا پڑگیا۔ برسی کی تقریب پر حملہ کرنے والے افراد 4 گاڑیوں اور 4 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے گاڑیاں لبرٹی چوک کے اطراف کھڑی کیں اور وہاں موجود شرکا پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جب کہ حملہ آوروں نے لبرٹی چوک پر لگی سابق گورنر سلمان تاثیر کی تصاویر بھی پھاڑی دیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے سابق گورنر پنجاب سمان تاثیر کی برسی میں ہنگامہ آرائی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اپنے پیاروں کی یاد میں خوشی اور غم منانے کا مکمل حق حاصل ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور واقعے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جب کہ حکومت پنجاب اس طرح کے ناخوشگوار واقعات روکنے کے لئے اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو جنوری 2011 میں ان کے محافظ ممتاز قادری نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جسے موقع پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔