- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
محکمہ سماجی بہبود بھکاریوں کی بحالی کے مراکز قائم کریگا
کراچی: محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے بے سہارا معمر افراد کی رہائش کے لیے شیلٹر ہومز اور بھکاریوں کی بحالی کے لیے مراکز قائم کیے جائیں گے۔
محکمہ سماجی بہبود کے سیکریٹری شارق احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ خواجہ سرا کی بحالی کے لیے کراچی ،حیدرآباد او سکھر میں سینٹرز کے قیام کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے اور معذور افراد کی بحالی کے لیے200 ملین روپے کی اسکیم منظور ہوچکی ہے جس کے تحت معذور افراد کی فلاح و بہبود کے ہر مرکزمیں بولان گاڑی مہیا کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود بے سہارا معمر افراد کیلیے رہائشی سہولتوں کے لیے شیلٹر ہومز اور معاشرے میں گداگر ی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مراکز کے قیام کے حوالے سے پالیسی تیار کررہی ہے۔
مراکز برائے بحالی گداگر میں بھکاریوں کو مختلف فن وہنر سکھا کر ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے گداگر بھکاری کا پیشہ چھوڑ کرمحنت سے روزی کما سکیں گے معذور افراد کی بحالی کے لیے سندھ میں 17مراکز قائم ہیں،جس میں سے 5کراچی اور12اندرون سندھ میںقائم مراکز میںبچوں اور بالغان معذور افراد کومختلف ہنر اور بنیادی تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے محکمہ سماجی بہبود میںکام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف 2کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے محکمہ سماجی بہبودکو صوبائی اور ضلعی سطح پر گرانٹ دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔