- اسرائیلی کی غزہ وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت کیس؛ خاور مانیکا کا سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا
- کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم
- سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی
- پاکستانی ٹاپ آرڈر پر تجربات بند کرنے کا مطالبہ
- فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
- غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
- دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ، اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع
دنیا کی 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچیں، کیوی کوچ
آکلینڈ: کیوی کوچ مائیک ہیسون کا کہنا ہے کہ دنیا کی چار بہترین ٹیمیں ہی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، فائنل تک رسائی کا پہلا معرکہ منگل کو آکلینڈ میں مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دو دن بعد جمعرات کو سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت بھی فائنل میں جگہ بنانے کیلیے صف آرا ہوں گے۔
کیوی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کو143رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ9 میچز تک دراز کیا ، ہیسون کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم اس مرحلے تک پہنچنے میں حق بجانب تھی،کیونکہ دنیا کی چار بہترین ٹیمیں ہی اس مقام تک پہنچی ہیں، میرے خیال میں بہت کم لوگ میری اس بات سے اختلاف کرپائیں گے، جنوبی افریقی ٹیم بھی غیرمعمولی ہے لیکن ہم انھیں دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے، دونوں ٹیمیں اب تک اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہم بطورٹیم بہت پراعتماد ہیں، ہمارے اوپنر مارٹن گپٹل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کی بہترین انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے237 رنزناٹ آؤٹ بنائے، ٹرینٹ بولٹ نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ویٹوری نے شاندار جمپ لگاکرباؤنڈری لائن پر ناقابل یقین کیچ تھاما، یہ تمام عناصر ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری فتح میں اہم ترین رہے، ہیسون نے کہا کہ 36 سالہ ویٹوری کی جانب سے اس انداز میں جمپ لگاکر کیچ تھام لینے کا یقین نہیں آرہا، انھوں نے بلاشبہ عمدہ پرفارمنس پیش کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔