- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
سعودی اور اتحادی افواج کا یمن میں فضائی کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
ریاض: سعودی عرب اور اتحادی افواج نے یمن میں حوثیوں باغیوں کے خلاف جاری فضائی کارروائیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی فوجی ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا، ترجمان سعودی افواج بریگیڈیئر احمد العصیری کا کہنا تھا کہ یمن میں سیز فائر نہیں بلکہ آپریشن یمن کے صدر منصور ہادی کی درخواست پر ختم کیا گیا ہے تاہم مستقبل میں کسی بھی بحرانی صورتحال کے نتیجے میں یمن پر مزید فضائی کارروائیوں کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
سعودی فوجی ترجمان کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں یمن میں باغیوں کے خلاف مہم کامیابی سے مکمل کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں اور اس کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے پڑوسی ممالک کو درپیش خطرات کو ختم کردیا گیا ہے تاہم یمن کی سمندری حدود کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن میں جاری فوجی آپریشن سیاسی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور اب ایک نیا آپریشن ’’امید کی بحالی‘‘ کے نام سے شروع کیا جائے گا جس کا مقصد شہریوں کا تحفظ اور دہشت گردی کو روکنا ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کے زیر استعمال تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سمیت بیلسٹک میزائلوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو سعودی عرب اور خلیجی ممالک پر مشتمل فوج نے یمن میں صدر منصور ہادی کی حکومت کا تختہ الٹنے پر حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا جس میں 900 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جب کہ کارروائیوں میں حوثی باغیوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔