- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
- تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ منصفانہ طریقے سے نہ بنا تو وفاق کمزورہوگا، عمران خان
پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصفانہ طریقے سے نہ بنایا گیا تو پنجاب کے خلاف نفرت بڑھے گی اور اس سے وفاق کمزور ہوگا۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر حکومت اور چین کے درمیان گزشتہ 2 سال سے بات چیت ہورہی ہے لیکن حکومت نے صوبوں کو اعتماد میں ہی نہیں لیا اور صوبائی حکومتوں سے منصوبے کے روٹ کو چھپائے رکھا ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ چاروں صوبوں کو جوڑنے کا زبردست موقع تھا لیکن حکومت بلوچستان سمیت پسماندہ علاقوں میں پسماندگی کے خاتمے کا موقع گنوا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ 60 فیصد پنجاب سے ووٹ حاصل کرکے حکومت بنا لی جائے جس کے بعد دیگر صوبوں میں کیا ہوتا ہے اس کی انہیں کوئی فکر نہیں ہوتی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وفاق نے خیبرپختونخوا کا 80 فیصد ترقیاتی بجٹ اب تک جاری نہیں کیا، تیسرا کواٹر ہے اور اب تک وفاق سے 80 فیصد بجٹ آجانا چاہیئے تھا لیکن 20 فیصد آیا اور ہمیں کہا جاتا ہے کہ بجٹ خرچ نہیں کیا جاتا اگر بجٹ ریلیز ہی نہیں ہوں گے تو خرچ کس طرح ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال 20 سال سے نہیں بن رہی اور وفاق کی جانب سے اس کا بجٹ کہیں اور مختص کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے پختونخوا کا پانی ضائع ہورہا ہے اور اگر یہ نہر بن گئی تو گندم کی کاشت میں صوبہ خود کفیل ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔